مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک اور کامیابی

مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا، بنگلہ دیشی عوام کے مطالبے کے آگے حکومت کو سر جھکانا پڑ گیا

باغی ٹی وی :مودی کو ایک اور ہزیمت اٹھانا پڑ گئ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک اور کامیابی دی ہے ، بنگلہ دیش کے عوام کے زبردست احتجاج کے بعد مودی کو بنگلہ دیش کےدورہ منسوخ کرنا پڑا.بنگلہ دیش میں لاکھوں لوگون نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کے دشمن مودی کو ملک میں نہ آنے دے ان کے اس احتجاج کے سامنے حکومت کو سر تسلیم خم کرنا پڑا اور آج یہ بات کنفرم ہوگئی کہ مودی بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر رہا .

بنگلہ دیش میں بھارت کے وزیر اعلیٰ نریندرا کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے۔ واضح‌رہے کہ موجودہ دور کے سب سے بڑے مسلم دشمن حکمران نریندرا مودی مجیب الرحمٰن کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش آنے والے ہیں۔ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے، ہندوتوا کے فلسفے کا پرچار کرنے والے، مسلمانوں کے لیے زندگی کو مشکل بنانے والے، انتہا پسند اور تعصب پسند ہندوؤں کی سرپرستی کرنے والے نریندرا مودی کی بنگلہ دیش آمد کے خلاف عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔
https://twitter.com/RiteshSpeak/status/1237016194948923393?s=20

مودی کی آمد کے خلاف ان مظاہروں کا دائرہ پورے بنگلہ دیش میں پھیل گیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مسلمانوں کے قاتل نریندرا مودی کا دورہ منسوخ کیا جائے ورنہ ان کی آمد پر ائیر پورٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

Comments are closed.