مودی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک پر جھوٹ بولا تھا، بھارتی صحافی نے پردہ چاک کردیا
نئی دہلی :مودی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک پر جھوٹ بولا تھا، بھارتی صحافی نے پردہ چاک کردیا،اطلاعات کے مطابق معروف بھائی دفاعی تجزیہ نگاراورصحافی اشوک سوائن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو لداخ کے محاذ پرچین سے پسپائی کے بارے میں آڑے ہاتھوں لیا ہے ،
آشوک سوائین کہتے ہیں کہ مودی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک پر جھوٹ بولا تھا، مودی کے اس بڑے جھوٹ کے بارے میں آشوک سوائین کہتے ہیں کہ مودی نے اپنی خفت مٹانے کےلیے بھارتی عوام کو گمراہ کیا ، اوریہ تاثردینے کی کوشش کی کہ بھارت نے پاکستان سے بدلہ لے لیا ہے ، حالانکہ ایسا نہیں ہے ، مودی نے جھوٹ کے سہارے بھارتی فوج کو سہارا دینے کی کوشش کی
آشوک سوائن نے کہا کہ لداخ کے محاذ پرجس طرح چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی درگت بنائی گئی اس سے پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ، مودی کو چاہیے تھا کہ وہ چین کے اس اقدام کے خلاف بھی اپنے فوجیوں کو لڑنے کے لیے اکساتا .لیکن مودی نے یہ اس لیے نہیں کیا کیوںکہ مودی کو یقین تھا کہ چین بھارت کو بہت سخت سبق سکھائے گا