مودی مائینڈ سیٹ سے دنیا میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے، ناصر اقبال خاں‌ و دیگر کا مظاہرہ سے خطاب

0
60

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے لاہورمیں بھارتی بربریت کیخلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی مائنڈسیٹ سے دنیامیں اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔بھارت کے متعصب حکمران عالمی امن کیلئے زہرقاتل ہیں۔انتہاپسندمودی کی ایک چنگاری خدانخواستہ دنیا کوراکھ کاڈھیربناسکتی ہے ۔دنیادوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی،شایداس آگ سے کوئی ملک محفوظ نہ رہے اسلئے مقتدرقوتوں کوکشمیریوں کی آزادی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرناہوگا۔

باغی ٹی ویی کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے بھارتی بربریت پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے شیرخواربچوں سمیت معصوم شہریوں پرکلسٹربمباری کی شدیدمذمت کی ہے ۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے جموں وکشمیر کی آئینی وقانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا ۔اگربھارت میں مٹھی بھر بھی انسانی حقوق کے علمبردارہیں تووہ نریندرمودی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔بھارت بدترین جارحیت کے باوجود جموں وکشمیرمیں ہارگیا،بھارت کاوہاں مزیدفوج بھجوانامدہوش عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہے ۔ کشمیریوںکے مقدس خون سے دریندرمودی کاداغداردامن صاف نہیں ہوسکتا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بھارت سے اظہار نفرت ومذمت کیلئے بینرز اورپلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے ۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،ندیم اشرف ،ناصرقریشی،مخدوم وسیم قریشی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، مرکزی نائب صدور سلمان پرویز ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود اورصدرپنجاب محمدیونس ملک نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کے بعدامریکاتنازعہ کشمیر پرثالثی کرناچاہتا ہے مگربھارت مسلسل انکارکررہا ہے مگر وہ اس طرح راہ فراراختیار نہیں کرسکتا ۔بھارت کونہتے مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کوجواب دیناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی باضمیرانسان کشمیریوں پرہونیوالے ظلم وستم سے چشم پوشی نہیں کرسکتا ۔نریندرمودی کاجنون دنیا کوخون میں ڈبودے گا ،جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے تنازعہ کشمیر پرثالثی کابیان امریکا کاامتحان بن گیا ،اگرامریکا واقعی دنیاکی سپرپاورہے تووہ اوراس کے اتحادی بھارت کولگام دیں۔

Leave a reply