اقتدار سنبھالنے پر مودی پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اپنائیں. فاروق عبداللہ کا مشورہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے تناظر میں فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی لیڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی نئی حکومت کو سخت گیر پالیسی ترک کرنی چاہیے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے.

فاروق عبداللہ نے کہاکہ ریاست میں امن لوٹ آنےکی واحد صورت یہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کے امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے اورریاست کے لوگوں کو دفعہ 370 تحت جوآئینی اورجمہوری مراعات دی گئی ہیں ان کو فوری طور پربحال کیا جانا چاہئے اورایسے تمام حربوں کو روکنا چاہئے، جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کوختم کرنےکےلئےکئے جارہے ہیں.

سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا الیکشن میں‌ نیشنل کانفرنس کے حامی امیدواروں کو ووٹ ڈالنے پر کشمیریوں‌کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس اگلی حکومت بنائے گی اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں‌ گے.

یاد رہے کہ فاروق عبداللہ اس مرتبہ جیت گئے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر شکست کھا گئے ہیں.

Comments are closed.