مودی کو کس وجہ سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کردی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی تاہم پاکستان نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے، شاہ محمود قریشی کی طرف سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں‌ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو فضائی حدود استمعال کرنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق آگاہ کیا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے اس فیصلہ سے ہندوستانی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی کو اجازت نہ دینے کی بڑی وجہ ہندوستانی حکومت کا رویہ ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی صدر کو بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا،

Comments are closed.