کیا مودی پاکستانی وفد سے ملیں گے، اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب نے بتا دیا

0
38

اقو ام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نیویارک اوراقوام متحدہ کے دورے کے دوران اعلی سطحی میٹنگوں میں حصہ لیں گے لیکن پاکستانی وفد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

اکبرالدین کے مطابق مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر پاکستان کا معیار اور بھی نیچے گرتا جائے گا اوربھارتی امیج اتنا ہی بہتر ہوگا۔

بھارتی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھارت ماحولیاتی تبدیلی اور مسلسل ترقی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دے گا۔ اور غیر ضروری مسائل میں خود کوگھسیٹنے سے بچائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہی دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 47دن سے کرفیو لگا رکھا ہے۔ دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔

Leave a reply