مودی اپنے پہلے جنم میں کون سی بڑی مسلم شخصیت کے روپ میں تھا ، بھارتی میڈیا کی عجیب و غریب ٹامک ٹوئیاں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پوری دنیا میں جگ ہنسائی اور مذاق کا باعث بنتی رہتی ہے . یہ بات اب عام روٹین بن چکی ہے . بھارتی میڈیا اپنے وزیر اعظم کی تعریف میں اکثر بہت بھونڈی اور گھٹیا رپورٹنگ کرتا آیا ہے . اس سلسلے میں کبھی تو ان کو بھارت کا سب سے کامیاب وزیر اعظم بنا کر پیش کرتا ہے.اور کبھی مودی کو دنیا کا کوئی غیر معمولی انسان بنا کر پیش کرتا ہے . اس سلسلے میں حالیہ ایک رپورٹ میںمودی بارے انکشاف کیا گیا ہےکہ مودی اپنے پہلے جنم میں معروف مسلمان لیڈر اور مفکر سرسید احمد خان تھے. اب یہ ان کا دوسرا جنم تھا .
یعنی بھارتی میڈیا دنیا کو بتا رہا ہے کہ مودی در اصل سر سید احمد خاں تھے اور یہ ان کا دوسرا روپ ہے. تعجب کی بات ہے ایسی رپورٹنگ پر دنیا بھارتی میڈیا کو معیوب نگاہ سے نہیں دیکھتی .بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے ایک مکمل رپورٹ بھی تیار کر لی جس میں کہا گیا کہ سر سید احمد خان دوسرے جنم میں نریندر مودی بن کر آئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ بات صرف بھارت کا کوئی نظریہ سازش نہیں بلکہ اس میں امریکی رائے بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1306188659591442433?s=20
واضح رہے کہ مرنے کے بعد پھرسے نیا جنم لینا ہندوؤں کا عقیدہ آواگان یا تناسخ ہے. تناسخ سے بنیادی طور پرمراد دوبارہ پیدا ہونے کی ہوتی ہے اور اسی تصور کی وجہ سے نسخ (نقل کرنے) سے تناسخ کا لفظ اس مفہوم میں استعمال ہوتا ہے یعنی ایک بار موت کے بعد وہ مرنے والی شخصیت (انسان یا کوئی اور جاندار) ایک مرتبہ پھر تجسیم حاصل کرلیتی ہے۔ متعدد اوقات اس مفہوم کو ادا کرنے کے لیے اہتجار کا لفظ بھی اختیار کیا جاتا ہے؛ انگریزی میں اسے reincarnation کہتے ہیں۔ تناسخ کا لفظ حیات بعد الموت سے ایک الگ تصور ہے جو عام طور پر ابراہیمی ادیان میں پایا جاتا ہے۔

مودی اپنے پہلے جنم میں کون سی بڑی مسلم شخصیت کے روپ میں تھا ، بھارتی میڈیا کی عجیب و غریب ٹامک ٹوئیاں
Shares: