سنیئر اینکر ارشد شریف کے خلاف مودی ٹویٹر انتظامیہ کے پاس شکایت لے کر پہنچ گئے ، کیا ہے وہ شکایت ملاحظہ فرمائیں،

اسلام آباد: یہ ہوتی ہے دشمنی ، بھارت کشمیر کی آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ٹویٹر انتظامیہ کے پاس شکایت لے کرپہنچ گی ا، اطلاعات کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پرآوازاٹھانے والے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے درپےہے اور مودی سرکار نے ٹویٹر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف سمیت آٹھ اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیے جائیں۔ یاد رہے کہ سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت یہ آٹھ افراد مسلسل بھارتی مظالم کو آشکار کررہے ہیں۔


یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی جانب سے درخواست کیے گئے اکاؤنٹس میں اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے علاوہ مدیحہ شکیل، اور حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔بھارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست وزارتِ آئی ٹی کے تحت کی گئی ہے۔

بھارتی خباثت پرتبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس عمل سے اس کی بوکھلاہٹ آشکار ہورہی ہے ، بھارت کو پریشانی ہے کہ انہوں نے کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور میڈیا کو رپورٹنگ کی اجازت نہیں پھر کس طرح پاکستان کا میڈیا ان کے ظلم وجبر کو سامنے لارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی حرکتوں سے بھارت مزید بے نقاب ہوتا چلا جائے گا اور ایک دن بالاخر عالمی برادری بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لے گی۔

Comments are closed.