مودی سرکارکے 100 دن،خواتین کی عزتیں لٹتی رہیں،معیشت تباہ ،بے روزگاری بڑھ گئی

0
54
modi

بھارتی وزیراعظم مودی کے تیسرے بار وزارت عظمیٰ کے سو دن مکمل ہونے پر کانگریس نے رپورٹ کارڈ جاری کیا ہے جس میں کانگریس نے مودی کو ناکام ترین وزیراعظم قرار دیا اور کہا کہ مودی کے سو دنوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھے،ریلوے تباہ ہوئی، بارشوں سے تباہی ہوئی لیکن مودی سرکار نے ریلیف نہ دیا، مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے ہوئے مودی سرکار کچھ نہ کر سکی، مودی سرکار کے سو دن بھارتی خواتین، نوجوانوں بھر بھاری پڑے ہیں، بے روزگاری،کرپشن میں اضافہ ہوا ہے

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے مودی سرکار کے سو دن مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سو دنوں میں مودی سرکار نے ثابت کر دیا کہ انکے پاس کسی مسئلہ کا نہ حل ہے نہ ویژن،مودی نے انتخابی تشہیر میں سو دنوں کے منصوبوں کا ذکر کیا تھا ایک بھی پورا نہ ہوا، ریلوے تباہ ہو چکی ہے انفراسٹرکچر مخدوش حالت میں ہے، خواتین محفوظ نہیں ، بے روزگاری عروج پر ہے، سو دنوں میں بھارت میں ریلوے کے 38 حادثات ہوئے جن میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ریل پٹڑی سے نہ اتری ہو،مودی نے جن ایئر پورٹ کا افتتاح کیا ان کی چھتیں بارشوں سے ٹپکتی رہیں،نئی پارلیمنٹ کی عمارت بھی غیر محفوظ ہے وہ بھی بارشی پانی سے محفوظ نہ رہ سکی،ملک میں کئی بڑے پل گرے،چھترپتی شیواجی مہاراج کی مورتی 8 مہینے میں ٹوٹ کر گر گئی

کانگریس ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جموں کشمیر میں 100 دنوں میں مجاہدین نے 26 بڑے حملے کئے،ان حملوں میں 21 جوانوں کی موت ہوئی، 30 فوجی زخمی ہوئے، 15 شہری بھی مارے گئے، اب زیادہ کاروائیاں جموں میں ہو رہی ہیں جو مقبوضہ کشمیر کا محفوظ ترین علاقہ ہے، مودی سرکار کے دور میں مجاہدین کے حملےبڑھ چکے ہیں.

بھارت میں زیادتی کے واقعات پر کانگریس ترجمان کا کہان تھا کہ 100 دنوں میں خواتین کے خلاف 104 مقدمے رپورٹ ہوئے، جو رپورٹ نہ ہوئے وہ الگ ہیں،100 دنوں میں 157 خواتین سامنے آئیں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی، 100 دنوں میں لگاتار پرچے بھی لیک ہوتے رہے، نیٹ پیپر لیک ہوا، نیٹ پی جی کا امتحان رد کیا گیا، یو جی نیٹ کا پیپر لیک ہوا ، جوائنٹ سی ایس آئی آر کا پیپر لیک ہوا۔سو دنوں میں‌بھارتی معیشت بھی تباہی کی جانب گامزن رہی، بے روزگاری بڑھی،ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، سی این جی کی قیمت بڑھائی گئی،

کانگریس ترجمان نے اس دوران مودی سرکار کے سامنے چار سوال رکھے اور کہا کہ بتایا جائے کہ بی جے پی کا 5 سال کا کوئی ویژن ہے؟پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر رہے ہیں؟سیبی اور اڈانی پر کب بولیں گے؟بدعنوانی، خواتین کے تحفظ، معیشت پر کب بولیں گے؟

مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کے پاس جدید اسلحہ،ڈرون،گوریلا وار،بھارتی فوج کی نیندیں حرام

جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

Leave a reply