مودی نے پاکستان کے بعد اب ترکی کو بھی بڑی دھمکی دے دی

0
54

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے اور ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا ۔

کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

بھارت نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی مجوزہ دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی سعودی عرب میں ایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے 27,28اکتوبر کو سعودی عرب جا رہے ہیں ۔ بعد ازاں مودی نے ترکی کا دورہ بھی کرنا تھا۔ لیکن اب مودی نے ترکی کا دورہ کینسل کر دیا ہے۔

ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

پی ایم مودی نے27-28 اکتوبرکوایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں اور انہیں وہاں سے ترکی جانا تھا لیکن اب اب مانا جارہا ہے کہ پی ایم مودی ترکی کا دورہ نہیں کرینگے۔ترکی اور بھارت کے تعلقات میں پہلے بھی کبھی گرمجوشی نہیں رہی لیکن اب دورے کی منسوخی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

مودی نے پاکستان کو کون سی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ مودی کے دورہ انقرہ کے دوران دیگر امور کے ساتھ ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہونی تھی۔بھارتی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔تاہم ایک ذرائع کے بقول’دورے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لہذا، اس کی منسوخی جیسا کچھ نہیں ہے‘۔

Leave a reply