لاہور:”پہلے مودی دہشت گرد تھا اب کیوں نہیں” ریلیز کر دیا گیا، ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار راجہ ریپسٹار کا نیا گیت "پہلے مودی دہشت گرد تھا اب کیوں نہیں” ریلیز کر دیا گیا،
گلوکار نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے یہ گیت سوتی ہوئی دنیا کو جگانے کے لئے بنایا جو لاکھوں کشمیری اور بھارت میں موجود مسلمانوں کے قتل پر خاموش ہے اور صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، گلوکار کا کہنا تھا کہ بھارت کا وزیراعظم نریند مودی وہی شخص ہے جسے 2002ء میں دنیا نے دہشت گرد تسلیم کیا اور امریکہ نے اس کے داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی تھی،
راجہ ریپسٹار نے مزید کہا کہ آج وہی شخص جو گجرات کا وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے لاکھوں لوگوں کا قاتل اور دہشت گرد تھا اب جب وزیراعظم ہے تو دنیا اس کا ساتھ بھی دے رہی ہے اور دعوت بھی دی جا رہی ہے، وہی اقوامِ متحدہ اسے خطاب کی اجازت دے رہا ہے، وہی امریکہ اسے دعوت پر بلا کر ساری دنیا کے سامنے گلے لگا رہا ہے، میرے سوال صرف یہ ہے کہ جو پہلے دہشت گرد تھا آج کیوں نہیں،
گلوکار نے مزید بتایا کہ نریندر مودی بھارتی دہشت گرد تنظیم "آر ایس ایس” کا کارکن ہے جو گاندھی کے قاتل ہیں اور اس مشن پر ہیں کہ بھارت میں صرف ہندو ہی رہنے کا حق رکھتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میں موجود اقلیتوں پر سرعام ظلم کر رہا ہے، اور دکھ کی بات ہے کہ تاجروں کے علاوہ کچھ عرب ممالک بھی اس دہشت گرد تنظیم کی فنڈنگ کر رہے ہیں،
گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنے گیت میں سب کچھ کھل کر بیان کیا ہے، میں بولنے کی طاقت رکھتا ہوں اس لئے حق بات کہتا رہوں گا اور مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، گلوکار نے اپنی گفتگو کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور نمائندہ کو دعا دی کہ اللہ ہم سب سے کام لے اور ہمیشہ حق آواز بلند کرنے والا جذبہ عطاء کرے آمین.