موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کی رینکنگ جاری کردی

0
39

باغی ٹی وی : موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کو ” بی 3″ ریٹنگ دے دی ہے .

عالمی ریکنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کی ریٹنگ جاری کردی، پانچ، دس اور 30 سال کے یورو بانڈز کو "بی 3” ریٹنگ دی گئی ہے۔ یہ ریٹنگ طویل مدت میں بانڈز کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتی ہے، عالمی ریٹنگ کے ادارے کے مطابق امن و امان کی صورتحال اور تجارتی پالیسی میں بہتری کا امکان ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ معاشی سرگرمیاں آئندہ دو سال میں مکمل بحال ہوجائیں گی اور بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔ان حالات کی وجہ سے پاکستان کو یہ رینکنگ ملکی ہے

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے مالی اصلاحات میں بہتری آئے گیدو ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، بانڈز کی قیمت کا تعین آج کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کا دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کرنے کا منصوبہ، یورو بانڈز کی مدت معیاد 5، 10 اور 30 سال رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزرت خزانہ کے مطابق پانچ سال کے بانڈز پر شرح منافع 6 اعشاریہ 25 فیصد، 10 سال کے بانڈز پر شرح منافع 7 اعشاریہ 5 فیصد اور 30 سال کے بانڈز پر شرح منافع 8 اعشاریہ 85 فیصد ہوگا جبکہ ان بانڈز کی قیمت کا تعین بھی آج ہی کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply