مزید دیکھیں

مقبول

لاہور،سیالکوٹ آنے والی پروازوں کی کراچی لینڈنگ

بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں...

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس...

پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، رہنما خالصتان تحریک

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا...

پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان جاری

پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا-

پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان میں پاکستان کا خوف نمایاں ہے بیان میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔

سی این این کی ایشا مترا اور سوفی تنو ( Esha Mitra and Sophie Tanno) کی رپورٹ کے مطابق، مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم آہنگی اور لچک کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ممکنہ اقدامات کا شدید خوف لاحق ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دریں اثنا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیاں ”جاری ہیں“ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں اور عوامی دباؤ کا شکار ہے۔

پاکستان کے حملے کا خو ف،آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا