امریکی گرین کارڈ ہولڈر قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف دہری شہریت کے سوال پر آگ بگولہ ہو گئے

0
39

اسلام آباد:امریکی گرین کارڈ ہولڈر قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف دہری شہریت کے سوال پر آگ بگولہ ہو گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے دو معاونین کے استعفوں کو افسوسناک قرار دیا ہے اور اسے میڈیا کے پریشر کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا مجاز اتھارٹی نہیں ہے کہ فیصلہ کرے کہ کون عہدے کے لیے اہل ہے اور کون نہیں ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر کے موضوع پر ایک سیمینار کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

’تاہم معاونین خصوصی اور ایڈوائزر کے لیے قانون میں کوئی ایسے شرط نہیں ہے، میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، جو ناانصافی ہے، لوگوں کو کام کرنے دیں۔‘

 

 

’مجھے نہیں پتا کہ کس نے استعفی دیا ہے کس نے نہیں دیا لیکن یہ بالکل واضح ہے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور صرف وزیراعظم ہی مجاز اتھارٹی ہیں جو فیصلہ کریں کہ کسی کو رکھنا ہے یا نہیں۔ آپ لوگ تھوڑا حوصلہ کیجیے۔ اپنی ریٹننگ کے لیے ایسا نہ کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ہم سب کو یہ کہا کہ شفاف ہوں اور اثاثے ظاہر کریں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا میڈیا ٹرائل شروع ہو سکتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جنہوں نے استعفی دیا ہے کیا انہوں نے غلط کیا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان سے جا کر پوچھیں میں تو آپ سے سن رہا ہوں۔ میں چیک کروں گا۔

’مجھے بڑا افسوس ہوگا اگراس پریشر میں آ کر آپ لوگوں نے کوئی ایسی حرکت کی ہے۔ آپ لوگ صبح اٹھتے ہیں اور شام تک پوچھتے رہتے ہیں کہ یہ پاکستانی ہے۔ یہ ایسے ہے، ویسے ہے، یہ آپ کا کام نہیں ہے۔‘

جب انہیں یاد دلایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا خود دہری شہریت کے لوگوں کی رکنیت پر موقف رہا ہے کہ قومی سلامتی کے کاموں میں غیر ملکیوں کو نہیں شامل ہونا چاہیے تو ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے کاموں میں کوئی غیر ملکی نہیں ہے۔ ’میں غیر ملکی نہیں ہوں۔ میں یہ لکھ کر دے چکا ہوں ۔آپ لوگوں نے پگڑی اچھالنی آپ کا کام ہے آپ کریں۔‘

Leave a reply