لیجنڈری اداکارمعین اختر کے پہلے سٹینڈاپ کامیڈی شو کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ نے مداحوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کر دی-

باغی ٹی وی:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اور ’فن کی اکیڈمی‘ کے لقب سے جانے والے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چئیرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی یہ ویڈیو کلپ نامور اداکار، میزبان، پروڈیوسر اور ہدایتکار ضياء محی الدين کے شو کی ہے جو ’ضياء محی الدين شو‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کیاجاتا تھا۔


مذکورہ ویڈیو معین اختر کے کیریئر کے پہلے ’اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ شو کی ہے جس میں معین اختر وہاں موجود سا معین کو اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں بتا رہے ہیں کہ پُرانے دور کی خواتین اپنے بال کس طرح بنایا کرتی تھیں لیجنڈری اداکار کے منفرد انداز کو سامعین کی جانب سے قہقہوں اور تا لیوں کی گُونج میں خوب سراہا جارہا ہے۔


معین اختر کی اس ویڈیو کلپ پر معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے معین اختر کو ’سب سے بہترین‘ قرار دے دیا

اس ویڈیو کلپ نے لیجنڈری اداکار و گلوکار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معین اختر کی یاد کو مداحوں کے دلوں میں زندہ کر دیا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار کا ویڈیو کلپ دیکھ کر خوش ہو گئے اورخوبصورت اور تعریف بھرے تبصرے کئے-

مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

Comments are closed.