مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے :معین خان

0
37

کراچی :مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کوچ معین خان نے پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کے کسی بھی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کی مخالفت کردی۔

بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

 

معین خان نے کہاکہ مصباح کا کسی بھی ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں ہونا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ اگر مصباح الحق کسی بھی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو اس کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگر دیگر کوچز کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے منع کیا ہے تو مصباح کو بھی ایسا نہ کرنے دیں۔

پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس جگہ ہوتا تو خود ہی ایک عہدے سے دستبردار ہوجاتا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے۔

پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کی تقرری کے وقت یہ اعلان کرچکا تھا کہ انہیں پاکستان سپر لیگ میں کام کرنے کی اجازت ہوگی گو کہ مصباح الحق کا کسی فرنچائز سے منسلک ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کریں گے۔

Leave a reply