محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی ملاقات

0
26

محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی ملاقات

باغی ٹی و ی : سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری اور تمام شعبوں میں اس کی مضبوطی کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں خطے کا امن و استحکام اور عالمی امن و سلامتی جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

اسی طرح خطے میں امن عمل کے مستقبل میں کامیابی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ منصفانی اور مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے چند گھنٹے بعد پیر کی شام جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کے منصوبوں کو روک دیا ہے ،،، اور یہ معاہدہ مسائل کے حل کے لیے نئی سوچ اور زوایہ فراہم کرے گا۔

دونوں ملکوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی طرف واپس لوٹیں اور امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ فریقین نے باور کرایا کہ یہ امن معاہدہ نارمل تعلقات قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

Leave a reply