کریم ابن کریم: انی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل:دعائیں ہی دعائیں ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پانی وقفے کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دسویں اوور میں جب پانی کا وقفہ ہوا تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے موقع غنیمت جان کر نماز ادا کی۔

 

اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں اور صحافیوں نے اُن کی نماز ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جنہیں صارفین نے پسند کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا گیا۔ پانی کے وقفے پر بھارتی ٹیم کے 60 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

بعد ازاں محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے بھارتی کھلاڑی سوریا کما کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کیچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کسی بھی مشکل میں اور کسی بھی ماحول میں اپنی نماز قضا نہیں ہونے دیتے اورجو اللہ نے قرآن میں مومنوں کی صفات بیان کی ہیں ان کے مطابق اپنے رب کی توفیق سے عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

 

 

یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم کھلاڑیوں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، روہت شرما کی وکٹیں حاصل کیں۔

Shares: