محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ پاکستانی خوش ہوگئے:ٹی 20 کا بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا

0
31

دبئی:محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ پاکستانی خوش ہوگئے:،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان کے اوپنربلے باز محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنا دی اوردوسری طرف پاکستانی بھی رضوان کی اس اننگز سے خوش دکھائی دیتے ہیں،

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنےکی اجازت مل گئی۔

آسٹریلیا کےکپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتدا میں محمد رضوان کچھ سست نظر آئے اور پہلے دو اوورز تک وہ کوئی رنز نہ بناسکے۔

تیسرے اوور میں میکس ویل کو رضوان نے آگے بڑھ کر شاٹ مارا تاہم وارنر ان کا کیچ نہ پکڑ سکے اور چوکا بھی ہوگیا، اس وقت رضوان صفر پہ کھیل رہے تھے۔

چھٹے اوور میں ایک بار پھر کمنز کی گیند پر رضوان کا کیچ چھوٹ گیا، اس بار فیلڈر زمپا تھے جنہوں نے کافی اچھی کوشش کی تاہم رضوان کا کیچ نہ پکڑ سکے۔محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے آج کے میچ میں سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بھی مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔

Leave a reply