محرم الحرام کے دوران 37376 مجالس، 10426 جلوس ، سکیورٹی پلان تشکیل

اشتعال انگیزی کے پیشِ نظر 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش
0
92
punjab police

محرم الحرام کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور تیاریوں کے جائزہ کیلئے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔

اس موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیں۔پنجاب میں 37376 مجالس اور 10426 جلوس نکالے جائیں گے جن تمام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں منانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے بتایا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ اشتعال انگیزی کے پیشِ نظر 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔ صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں فوج اور رینجرز بھی تعینات ہونگے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی اور انتظامیہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے۔ خصوصی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ، کمشنر اور ڈی سی لاہور، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایس پی یو اور تمام حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سربراہ لاہور پولیس
دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران شہر کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر حساس مقامات کے گرد ونواح میں سرچ اینڈ سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں امام بارگاہوں پر مورچوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگرسکیورٹی امور زیر غور رہے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنس ہولڈرزنے اجلاس کو محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او لاہور نے امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ارکان کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا جذبہ امن لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس منتظمین محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام ِ امن کے لئے پر عزم ہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ ساؤنڈایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں کے منتظمین اور رضاکاروں کے تعاون سے عزاداروں کی چیکنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہورنے قیام ِ امن کیلئے علماء کرام کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے امن کمیٹی کی میٹنگز باقاعدگی سے منعقد کروانے کی ضرورت پر زوردیا۔ امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرزنے کرائم کنٹرول کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال، ایس پی(سکیورٹی)عبدالوہاب سمیت ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز)، امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر حسین بابا، خواجہ میثم عباس،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران سجاد حنفی، مولانا عزیز الرحمان ثانی اور صاحبزادہ بابر فاروقی بھی شریک تھے

Leave a reply