ڈائریکٹر ابوعلیحہ اور پرڈیوسر صفدر ملک ، افتخار ٹھاکر کی سپر پنجابی ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین اسے بہت اچھا ریسپانس دے رہے ہیں.سپر پنجابی کے سپر ریسپانس پر پوری ٹیم کافی خوش ہے، فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم کا پریمئیر کرتے وقت ہی محسوس ہو رہا ہے کہ فلم سپر ہٹ ہوگئی ہے. میں نے لوگوں کو ہالز میں تالیاں بجاتے ہوتے سنا ہے. قہقے لگاتے شائقین نے ڈائیلاگز پر سیٹیاں بجائیں. انہوں نے کہا کہ یہ فلم جب میرے پاس آئی تو کاسٹ ، ڈائریکٹر ، کہانی میرا کردار سب کچھ دیکھ کر لگا کہ انکار کرنے کی تو کوئی وجہ ہی
نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ماڈرن پنجابی کلچر متعارف کروایا ہے میں یہ نہیں کہتا کہ اس سے پہلے بننے والی پنجابی فلمیںماڈرن نہیں تھیں وہ بھی بہت اچھی تھیں لوگ پسند کرتے تھے ، ہم نے اس قسم کی فلم بنانے کی کوشش کی ہے جس طرح کی پنجابی فلمیں ہم سرحد پار دیکھتے آئے ہیں. مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اس تجربے کو سراہا جا رہا ہے. فلم پر پوری ٹیم نے مل کر بہت زیادہ محنت کی ہے. آئندہ بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.