ورسٹائل اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں ان سب کا جنہوں نے دادل فلم کو پسند کیا اور خصوصی طور پر میرے کردار کو بہت سراہا. محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ فلم اور وہ کردار میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، ابو علیحہ نے مجھ سے بہت اچھے کام کروایا. دادل میں ایک ایک اداکار کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے . اداکار نے کہا کہ سکرین بڑی ہو یا چھوٹی مجھے کام کا فرق نہیں لگتا ، ایکٹر کو دونوں‌میڈیمز کے لئے محنت کرنی ہوتی ہے وہ کرتا ہوں اور وہ محنت رنگ بھی لاتی ہے. محسن عباس حیدر نے

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں سینئرز کے ساتھ کام کررہا ہوتا ہوں تو میں‌کافی نروس ہوتا ہوں کیونکہ وہ جتنا بھی مجھے ریلیکس کریں لیکن ہوتے تو وہ مجھ سے سینئر ہی ہیں، میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ سینئرز کے سامنے اپنا سو فیصد دوں، اور میں‌یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ میں نے جس بھی سینئر کے ساتھ کام کیا ہے اس نے کبھی بھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا کہ میں ان کے جو نئیر ہوں. یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی سپر پنجابی 12 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.

Shares: