اداکار محسن عباس حیدر جو کہ کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ جب کوئی فرینک ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس وقت مجھے بہت غصہ آتا ہے. اگر میں‌کہیں جا رہا ہوں گا اور کوئی مجھے کہے گا کہ یار ایک تصویر تو دیدو تو میں اسکو بولوں گا کہ تصویر تو میں تم کو دے دیتا ہوں لیکن میں تمہارا یار نہیں ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں سب سے آپ جناب کرکے بات کرتا ہوں اور یہی توقع کرتا ہوں کہ مجھے بھی آپ کرکے بات کی جائے، میرے پرانے دوست آج بھی مجھ سے آپ جناب

کر کے بات کرتے ہیں اور میں بھی ان سے ایسے ہی بات کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اگر کسی سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کیسے ہو اور وہ فرینک ہو کر کہے تو کیسا ہے تو بتا تو میں یقینا ناراضگی کا اظہار کروں گا. محسن عباس حیدر نے کہا کہ میری ایک پرستار ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے وہ کئی سال سے مجھے میرے جم میں میری سالگرہ اور عید کے موقع پر کپڑے جوتے پرفیومز بھیجتی ہے. انہوں نے کہا کہ پرستاروں کو پبلک فیگرز سے کبھی بھی توقعات وابستہ نہیں کرنا چاہیے.

Shares: