محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام
محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میلادلنبی ﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پرامت مسلمہ کومبارکباد دیتا ہوں دعاہے ایسےمبارک ماہ ہماری زندگی میں باربارآتے رہیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺکی زندگی اپنےاندراعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئےہے، آپ ﷺ نےدشمنوں سے اپنے آپ کوصادق اورامین کہلوایا، آپ ﷺنےتبلیغ اسلام تب شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کیا، آپ ﷺ نےکبھی جھوٹ نہیں بولااورنہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی،
بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نےاپنے حسن انتظام سے روئےزمین پرمثالی فلاحی ریاست قائم کی، ایسی ریاست جہاں سب کومذہبی عقائد کےمطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی،ریاست مدینہ کے یہ روشن پہلواس زمانے کی کسی ریاست میں رائج نہیں تھے ،تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کاتصورسب سے پہلے اسلام نےدیا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصدپوری انسانیت کی فلاح وبہبودتھا، یہ فلاحی ریاست رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑاذریعہ ہے، دعاہےاللہ تعالی ہمیں نیک مقصدکےحصول میں کامیاب فرمائے،