نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی سینئر سیاستدان و مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈ آمد ہوئی ہے
محسن نقوی نے زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے ،محسن نقوی نے سالک حسین اور شافع حسین سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں۔ ہم عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب تھے ،آج صبح ہی لاہور واپس آیا ہوں اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیا۔تحقیقات میں ذمہ داران کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی قانون سب کے لیے برابر ہے ۔پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراو کیا ۔کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔چودھری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا.
چوہدری پرویز الہی کے گھر پر پولیس اور انٹی کرپشن ٹیم کے چھاپہ کا معاملہ ،چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی نے پوچھا کہ یہ واقعہ ہوا کیسے جس پر ان کو تمام تر تفصیلات بتائی گئیں ،نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی کے گھر پر بھی نہیں ہونے چاہیے نگران وزیراعلی نے ہم سے ملاقات میں کہا ہے کہ پولیس کا یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا انکوائری کی جارہی ہے، اس میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے گی الیکشن شفاف ہونے چاہیے،سیاسی پارٹیوں کو مل بیٹھ کر ایسا لائحہ عمل بنانا چاہیے جس سے انتخابات کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔ہم اپنے نظریاتی لوگوں کو دوبارہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کررہے ہیں
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا تھا، اس دوران پولیس چوھدری شجاعت کے گھر بھی چلی گئی، سالک اور شافع پولیس کو روکتے رہے لیکن کسی نے انکی نہ سنی،
پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ
اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے معاملات مزید خراب ہوں،کچھ لوگ واقعہ کو غلط رنگ دے کر عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں،چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پولیس کو بتایا گیا پرویز الہی میرے گھر پر ہیں، غلط گائیڈ کرنے پر پولیس والے پرویز الہی کا گھر چھوڑ کر میرے گھر کی طرف آئے، پولیس دروازے پر پہنچی تو دوسرے طرف میرے بیٹے موجود تھے،پولیس والے آگے بڑھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا، پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی، شیشے ٹوٹے، میرے بیٹے زخمی ہوئے، چودھری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے، دو گھنٹے بعد پولیس دروازے سے گئی،پولیس والوں سے پوچھا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کیا جا رہا ہے بتایا گیا گجرات میں سڑکوں کی تعمیر میں اربوں کا کمیشن وصول کیا گیا، میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں،