وزیرداخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، اور ہم شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمارا مشترکہ وطن ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، اور حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان کوشام میں اسرائیلی جارحیت پرشدید تشویش ہے.ترجمان دفترخارجہ
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،اظہر مشوانی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری
ثانیہ عاشق کے سپیشل ایجوکیشن تعلیمی اداروں کے دورے