نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میوہسپتال کا اچانک دورہ

0
66
muhsan

لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے, وزیر اعلی نے سرجیکل ٹاورمیں زیرعلاج گھریلو ملازمہ مریم کی عیادت اورخیریت دریافت کی ۔

ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گھریلو تشدد کا شکار بچی کو دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، بچی مریم نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو تشدد اور آگ لگانے کا واقعہ سناتے رو پڑی، وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی مریم کو حوصلہ دیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے بچی سے شفقت کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ آپ پر ظلم کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مریم کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ،انہوں نے مریم کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ مریم کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو مریم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا، انہوں نے بچی مریم کی والدہ سکینہ بی بی سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

"بلیو اکانومی” کو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز کی ترقی کیلئے کام کیا جا سکتا ہے،قائمہ کمیٹی

وزیراعلیٰ نے کہا مریم پر تشدد اور جلانے کا واقعہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، بچی مریم کے ساتھ انصاف ہو گا، ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے ، کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا اور دوبارہ بھی آپ کے پاس آوں گا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Leave a reply