محسن رانجھا کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے13 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا

محسن رانجھا کی درخواست پر .لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے 13 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا

ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

باغی ٹی وی : عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا .لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس 13 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی درخواست پر سماعت کی.محسن شاہ نواز رانجھا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کمپلینٹ اور دیگر دستاویزات فراہم کئے بغیر نیب طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے ۔متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا ۔

نیب غیر قانونی طور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بار بار طلب کر رہا ہے ۔تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ محسن شاہ نوازنے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کو غیر قانونی کاروائی سے روکے

Comments are closed.