معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے-

باغی ٹی وی : گلوکار راحت فتح علی خان بھی کورونا ویکسین لگوانے والے فنکاروں اور گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے، راحت فتح علی خان اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ ویکسینیشن کرانے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر پہنچے-

راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی اور شہریوں کو بھی تلقین کی۔

میڈیا سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے،ڈرنے کی بالکل بھی کوئی بات نہیں ہے،میں نے خود ویکسینیشن کرائی ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے اس موقع پر ڈی سی او لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہاہے، پانچ ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے، تمام کلچرز او ر دوسری سرگرمیوں کو بحا ل کرنا ہدف ہے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد اس لیے بڑھائی تاکہ سب کی ویکسینیشن کی جاسکے۔

Shares: