موجودہ حکومت اور مدارس بارے طاہر اشرفی نے اہم بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحموداشرفی نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ جمہوریت کی بات کرتےہیں مگرکسی جماعت کارویہ جمہوری نہیں،موجودہ دورمیں مدارس،مساجدکی خدمت ہوئی 10سال میں نہیں ہوئی.واضح ہوگیاپی ڈی ایم کےدینی یاسیاسی معاملات نہیں.ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنےکیلئےوفودبھیجتی رہی،آج وہی لابی پاکستان اوراداروں پرحملہ آورہورہی ہے،ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنےکیلئےوفودبھیجتی رہی،
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا اجمل قادری کے حوالے سے کہا تھا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹر پر اقرار کے بعد کہ میاں نوازشریف نے 2 بار وفد اسرائیل بھیجا،
اس حوالےسے اس دورے کے اہم کردار مولانا اجمل قادری کا اعتراف کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔