جب سے کرونا وائرس آیا ہے دنیا بھر کے کاروبار اس سے متاثر ہوئے ہیں اور بہت زیادہ ملکوں نے فری لانسنگ کی طرف رجحان کیا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے آج بھی بہت سے لوگوں کو فری لانسنگ کے بارے میں علم نہیں ہے اور وہ کسی ویب سائٹ پر پہلے پیسے دے کر ڈیٹا انٹری کے کام کو فری لانسنگ سمجھتے ہیں جو کہ بالکل فراڈ ہوتا ہے پاکستان میں فری لانسنگ اب سرکاری سطح پر سکھا ئی جا رہی ہے فری لانسنگ وہ واحد کام ہے جس میں آپ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں فری لانسنگ میں آپ مندرجہ ذیل سکلز میں کام کر سکتے ہیں
گرافک ڈیزائن
اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ
ویب ڈویلپمنٹ
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
کاپی رائٹنگ
ویڈیو ایڈیٹنگ
کونٹینٹ مارکیٹنگ
سوشل میڈیا مینیجر
اور ایسے بہت سے کام ہیں جن میں آپ مہارت حاصل کرکے فری لانسنگ کر سکتے ہیں، لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے کسی ایک چیز میں مہارت حاصل کر لی اس کے بعد ہم فری لانسنگ کیسے کریں اور کس ویب سائیٹ پر کریں، فری لانسنگ میں آپ اپوورک اور فائور پر کام کر سکتے ہیں، اگر آپ اپوورک سے کام شروع کرتے ہیں تو آپ کو کنیکٹ خریدنے پڑھیں گے جس سے آپ پروجیکٹس پر اپنی درخواست بھیج سکیں گے اور کام کو حاصل کر سکیں گے اور اگر آپ فائور سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کوئی پیسے لگانے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو صرف اپنا اکاؤنٹ بنانا ہے اور اپنی گگس بنانی ہے، جس سے لوگ آ کر آپ کی خدمات حاصل کریں گے اور آپ کو اس کے پیسے دیں گے، اب سوال یہاں پر یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر فائور اتنا ہی آسان ہے تو لوگ اپوورک کی طرف کیوں جاتے ہیں وہاں پیسے کیوں خرچ کرتے ہیں؟
لوگ اپوورک پر اس لیے جاتے ہیں کیونکہ وہاں بڑے اور زیادہ دیر تک چلنے والے کلائنٹ اور پروجیکٹ ملتے ہیں اپوورک پر آپ مہینے کا جتنا چاہے کما سکتے ہیں لیکن فائور پر آپ کو چھوٹے کلنٹ ملیں گے جو آپ کو اجرت بھی ویسے ہی دیں گے جیسے ان کا کام ہوگا اس لیے زیادہ تر لوگ اپوورک کو پسند کیا جاتا ہے تاکہ اچھے کام کی اجرت بھی اچھی مل سکے۔ فری لانسنگ پاکستان میں رات کے وقت کی جاتی ہے رات کے وقت اس لئے کی جاتی ہے کیونکہ امریکہ اور دیگر ممالک میں اس وقت صبح ہوتی ہے کیونکہ ہمارے کلائنٹ امریکہ اور دیگر ممالک سے ہوتے ہیں اس لیے پاکستانی فری لانسر رات کو جاگ کر اپنا کام بھی کرتا ہے اور کام کو مکمل کرکے اپنے کلائنٹ کو بھی بھیجتا ہے اس طرح سے دونوں طرف ترازو برابر رہتا ہے، آج کے دور میں پاکستان میں سب سے زیادہ طالب علم فری لانسرز ہیں کیونکہ وہ پڑھائی بھی کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کوئی کام بھی کرنا چاہتے ہیں جس سے وہ اپنا اور گھر کا نظام چلا سکیں اس لیے ان کے لیے سب سے بہتر فری لانسنگ ہے، لیکن میں سب کو مشورہ دوں گا کہ سب سے پہلے کسی ایک سکلل میں مہارت حاصل کریں تو پھر فری لانسنگ مارکیٹ پلیس پرائی تاکہ جب وہ اپنی سروس بیچیں تو اپنی فیلڈ میں ایک بہترین فری لانسر ہو، اور کوشش کریں پہلے ایک دو فری کام کریں اپنے ملک کے لوگوں کے لئے تاکہ آپ کے پاس آنے والے کلائنٹ کو دکھانے کے لئے آپ کا پچھلا کام ہو جس سے وہ آپ کو بلا جھجک اپنا کام سونپ سکے، فری لانسنگ ایک غلطی بہت سے لوگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ فری لانسنگ میں کامیاب نہیں ہو پاتے اپنا کام وقت پر اپنے کلائنٹ کو دیں تاکہ وہ اگلی بار بھی آپ سے کام کروائے اور اپنے دوست و احباب کو بھی آپ کے بارے میں بتائیں تاکہ آپ کاروبار وسیع ہو اور فری لانسنگ سے آپ کو فائدہ یہ ہوگا کیا آپ گھر بیٹھے کاروبار چلا سکیں گے جب چاہیں جہاں چاہیں اپنی مرضی سے جا سکیں گے

Shares: