مولانا….اب بہانہ نہیں چلے گا

0
39

مولانا….اب بہانہ نہیں چلے گا

 

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، الیکشن ہارنے پر مولانا پہلے ہی پریشان تھے کہ اب قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورنے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، قانونی نوٹس فضل الرحمان کے مدرسے کے پتہ پربھجوایا گیا. علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں،نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ فضل الرحمان پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کررہے ہیں،پاکستان کو کمزورکرنےوالوں کےخلاف ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ،والدین اپنے بچوں کو استعمال نہ ہونے دیں،فضل الرحمان کے خلاف ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے،

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا،فضل الرحمان سیاسی ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے،شواہداورثبوتوں کی بنیاد پرفضل الرحمان کوعدالت سے سزا دلائیں گے ، مدرسے کے بچوں کو سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کرنا غلط ہے،فضل الرحمان صاحب اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ایجنڈے سے صرف مودی کو فائدہ ہورہا ہے،کشمیر پر مودی اور اسلام آباد پر فضل الرحمان چڑھائی کی کوشش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں،

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

Leave a reply