باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جلسہ میں دو ،تین سولوگ بلائے ،پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تحصیل فتح جنگ میں ٹراما سنٹر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر دکھ ہوا اس موقع پر سیاست نہیں کرنا چاہتے تاہم مریم نواز کو حکومت کی جانب سے اطلاع دینے کی بات سمجھ نہیں آئی۔ کچھ بھی ہو جائے نواز شریف کسی صورت خود سے وطن واپس نہیں آئیں گے، وہ100 فیصد ٹھیک ہوجائیں، ٹیسٹ میچ کھیل لیں یا میراتھون بھاگ لے واپس کسی صورت نہیں آئے گاکیونکہ نواز شریف کو معلوم ہے واپسی پر جیل ان کا انتظارکررہی ہے ۔
زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تینوں بڑی جماعتیں ذاتی مفاد پر تحریک چلا رہے ہیں، پی ڈی ایم پر کسی پاکستانی کو یقین نہیں، پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے، بلاول اور مریم سے متعلق بھارتی اخبارات میں مضامین چھپ رہے ہیں، سوال ہونا چاہیے کہ بھارتی میڈیا بلاول اور مریم کو کیوں اٹھا رہا ہے،یہ سمجھ رہے ہیں کہ انڈیا ان کو بچا لے گا۔ سب کا بیانیہ صرف کرپشن بچانے کیلئے ہے، ایک کا معاملہ کھلا سب پکڑے جائیں گے،بلاول اور مریم کا مک مکا ہوا ہے، دونوں ایک دوسرے کی کرپشن پر بات نہیں کریں گے،
زلفی بخاری کا پہلا موقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس نوکری نہیں ہے،مولانا کو سمجھ نہیں آ رہی فارغ وقت میں کیا کریں کیونکہ مولانا ماضی میں ہر حکومت کے ساتھ مل جاتے تھے، پہلی مرتبہ حکومت اور عوام دونوں نے مولانا کو مسترد کر دیا۔حکومت آج مولانا کو عہدہ دے تو ان کی ساری جنگ اور سیاست ختم ہو جائیگی ۔ہ میں نے زندگی باہر گزاری کبھی سیاست دانوں کو فوج کے مخالف محاذ آرائی کرتے نہیں دیکھا۔ فضل الرحمن بھارت کے بیانیہ پر چل رہے ہیں،جلسوں اوردھرنوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ انڈیا سے ہو رہی ہے۔ 10 سال سے تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ محب وطن وہ ہو گا جو فوج کے خلاف ہو گا، جوفوج کے ساتھ ہو تو کہیں گے کٹھ پتلی ہے اور ساتھ ملے ہوئے ہیں،
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تینوں جماعتوں کا بیانیہ انتہائی خطرناک ہے، فوج اور منتخب جمہوری حکومت ایک پیج پر ہیں جس سے ان کی نیندیں حرام ہوئیں،پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، ایک ہفتے کی بات ہے یہ سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔