باجوڑ دھماکہ دراصل چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو متاثر کرنا تھا ۔مولانا فضل الرحمان

جمعیت علامہ اسلام مولانا فضل الرحمن نے باجوڑ ورکر کنونشن میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے اپنی طرف سے مالی امداد کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جاں بحق افراد کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،اسکے علاوہ حکومت نے بھی جاں بحق اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے گناہوں کا خون بہایا گیا ۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سول کالونی جرگہ ہال میں شہداء کے لواحقین اور علاقے کے عمائدین کے ایک بڑے جرگے سے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں شریک ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مسلمان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے ہم اپنا مقدمہ اپنے رب کے حضور پیش کردیتے ہیں ۔ہم نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کو ترجیح دی ہے ۔
صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔اتنے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا ان کو کانوں کان تک خبر نہ ہوئی ۔جس کے نتیجے میں 70 شہادتوں اور ڈیڑھ سو زخمیوں کا بدترین واقعہ رونما ہوا۔

Comments are closed.