لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے حالانکہ وہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے نام پر بے پناہ مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہی بلکہ اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے بڑوں کی کرپشن کا بوجھ اٹھا کر آگے نہیں چل پارہے ہیں جبکہ (ن) لیگ میں قیادت کا فقدا ن ہے اورمستقبل کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اور وہ ملک کا خون چوسنے والوں کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ مسرت چیمہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے حالانکہ وہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے نام پر بے پناہ مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ توبہ تائب ہو کر اپنی رہی سہی سیاست کو بچانے کیلئے مثبت سیا سی سر گرمیاں کرے بصورت دیگر انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Shares: