مولانا فضل الرحمان کو انتظار کرنا پڑے گا،وزیر مذہبی امور برس پڑے

0
40

مولانا فضل الرحمان کو انتظار کرنا پڑے گا،وزیر مذہبی امور برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی بے صبری کا یہی حال رہا تو شاہد مزید 8 سال انتظار کرنا پڑے ،

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ آنے والا حج بھی کورونا ایس او پیز کے تحت ہو گا ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نا گزیر ہے ، عازمین حج کیلیے جامع تربیتی نظام متعارف کرایا گیا ہے، حاجی کیمپ میں عازمین حج کے لیے نئے بلاک کا اضافہ کیا جا رہا ہے ،

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمان کو انتظار کرنا پڑے گا ،

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع زیارت پالیسی وضع کی جائے گی۔ ایران عراق شام کے مقدسات کے زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ حج و عمرہ آپریٹرز کی طرز پر زیارت گروپ آپریٹرز تشکیل دئیے جائیں گے ، کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کی عارضی رہائش، طبی اور سفری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ بغداد، کربلا اور نجف میں زائرین اور زیارت گروپ آپریٹرز کی سہولت کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا،براستہ سڑک سفر کرنے والے زائرین کی سہولت کیلئے روڈ نیٹ ورک مزید بہتر کیا جائے گا،جامع زیارت پالیسی کی تشکیل سے حکومتی سطح پر زائرین کی شکایات کی بروقت داد رسی ممکن ہو گی، زائرین کی سہولت کیلئے ایران ، عراق حکومتوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یاداشت ایم یاو یو بھی دستخط ہونگے۔

جبری مذہبی تبدیلی کے حوالے سے سندھ میں واقعات زیادہ ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

Leave a reply