مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کرنے کے بعد شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی، شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،کشمیریوں کے حق میں بھی بیان دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے تا ہم تاریخ کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، مولانا کے اعلان کے بعد کمر درد میں مبتلا شہباز شریف صحتیاب ہو گئے،شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی.
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتےعوام مودی کےنازی ازم کےتحت گھروں میں قید ہیں ،مودی حکومت اتنی خوفزدہ ہےکہ کشمیریوں کےنماز پڑھنے پر بھی پابندی ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کی بربریت کو پیچھے چھوڑ گیا ہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سےعہدہے،ان پرظلم کی وجہ بننےوالےایک دن کٹہرےمیں ہونگے ،مقبوضہ کشمیر کےعوام کو دیوارسے لگانے کےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے،نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے نتیجے میں کئی برہان مظفروانی پیدا ہوں گے ،مقبوضہ کشمیرمیں اخبارات وجرائدپرپابندیوں نےبھارتی جمہوریت کومحض ڈھونگ ثابت کردیاہے،مقبوضہ کشمیراوربھارت میں اقلیتوں ،نہتوں ،بےگناہوں پرظلم کرنیوالےایک دن کٹہرےمیں ہونگے ،ظلم،نفرت،تشدد کےنتیجےمیں بھارتی جنونی ٹولےکیخلاف دنیابھرمیں نفرت کی آگ پھیل رہی ہے،
واضح رہے کہ شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے، نیب نے بھی شہباز شریف کو طلب کر رکھا تھا شہباز شریف نیب میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے