مولانا کے مسئلے کب تک حل ہوں گے؟ شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی
مولانا کے مسئلے کب تک حل ہوں گے؟ شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کنٹینرسے استعمال کی گئی زبان پاکستان کے مفاد میں نہیں ،بھارت چاہتاہے پاکستان کےادارے کمزور ہوں ،بھارت چاہتاہے کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے،لیکن مجھے خوشی ہے کہ موجودہ حکومت نے دانشمندی سے اس مسئلہ کو ہینڈل کیا ،
سانحہ تیز گام کی جوڈیشل انکوائری، شیخ رشید مشکل میں پھنس گئے
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے مسئلے ایک 2 روز میں حل ہوجائیں گے ،سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے باتیں منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر ایسا تاثر دیں کہ جیسے ملک کے خلاف انتشار کا ماحول ہو فضل الرحمان جارہے ہیں ،اسلام آباد پرسکون ہوگا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ،
مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کا دھرنا شہر اقتدار میں جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے مراحل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ جس کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟
فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے