مولانا کے پاس اب کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے پاس اب کچھ نہیں ،مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں ،احتجاج میں مدرسوں کے بچوں کو لانے کی کیا ضرورت ہے؟
آزادی مارچ ،مولانا ہوئے رسوا، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار
زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 70سال میں وہ نہیں کیا جو عمران خان نے کردیا،مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے،سڑکیں بلاک کرنا،انتشار پھیلانا اورمسائل پیداکرنے کا مطلب احتجاج نہیں،مظاہرین مسئلہ پیدا کریں گے تو حکومت سختی سے نمٹے گی
وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول
بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟
مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں