مولانا کس پلان کے تحت اسلام آباد سے گئے، فردوس عاشق اعوان نے بتایا
مولانا کس پلان کے تحت اسلام آباد سے گئے، فردوس عاشق اعوان نے بتایا
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے۔مولانا کو پلان ’ایگزٹ‘ کا سہارا لینا پڑا.
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے تاہم قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔
عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے اور آپ کو پلان "ایگزٹ" کا سہارا لینا پڑا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 20, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔
دوسری طرف فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں، ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، اسد عمر گڈ گورننس کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسدعمرکوکابینہ میں دیکھناچاہتے تھے، ان کی حکومتی امورمیں ہمیشہ مشاورت رہی ہے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔