مزید دیکھیں

مقبول

مولانا کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کس نے کر دی ؟

مولانا کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کس نے کر دی ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کر دی ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی مکالمے کے لیے تیار ہے, ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے ، موجودہ صورت حال میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے, ملکی سیاسی قیادت کا مسائل کے حل کےلیے ایک پیج پر ہونا ضروری ہے,

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملکی سیاسی قیادت کو تعاون کرنے اور تجاویز دینے کی درخواست کر دی، اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ،اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن رہنماؤں نے بھی پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی ،عوام کا واحد نمائندہ ادارہ پارلیمان قومی مکالمے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے.

مولانا سے آج کونسی اہم شخصیت ملاقات کر رہی ہے؟ سب کی نظریں ملاقات پر جم گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan