مولانا نے دیر کر دی، تاجر برادری کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان،کب ہو گا دھرنا؟ اہم خبر

0
46

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تاجروں کا 9 اکتوبر اسلام آبادکی طرف مارچ ہوگا، احتجاج پرامن ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نہیں کریں گے، حکومت سے مذاکرات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، چیئرمین ایف بی آر کو پیغام دیتا ہوں کہ اس کی دعوت پر اسلام آباد جا رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں تاجر ایف بی آر کی عمارت تک جائیں گے، ہمارے ٹیکسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے،

نعیم میر نے مزید کہا کہ پورے ملک کے تاجروں کا کال دے دی ہے ہزاروں تاجر آبپارہ مارکیٹ پر جمع ہوں گے، پولیس یا انتظامیہ سے ٹکراﺅ کرنے۔ نہیں جا رہے، قومی اسمبلی اور ایف بی آر بلڈنگ جا کر قرارداد پیش کریں گے،استعمال شدہ موبائل کے کاروبار کا طریقہ کار بتایا جائے، کاروں کی قیمت بڑھ گئی ہے، درآمد بند ہوگئی ہے، جیولرز کے مطالبات ہماری قرارداد کا حصہ ہوں گے، لوگوں کو زبردستی ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے،

نعیم میر نے مزید کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا۔ سیکڑوں تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے7 کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا 10 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کریں گے، مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لگائی جائے۔ اس موقع پر تاجر رہنماﺅں میاں وقار، سہیل محمود بٹ، ملک کلیم، رضوان بٹ، میاں خلیل عبیر، ذوالفقار بھٹی، ملک فاروق، سیف چوہدری، عبدالودود علوی، عاصم شفیق شیخ، شیخ عرفان، علی نصرت بٹ، شیخ اسرار احمد، چوہدری پرویزشوکت اور دیگر تاجر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

Leave a reply