ہمیں چائے پانی پلانے والے خود پیزا کھائیں یہ زیادتی ہے، مولانا نے دیا دلچسب جواب

باغی ٹی وی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترجمان پاک فوج کی جانب سے پی ڈی ایم کو چائے پلانے کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مالا کنڈ میں پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چائے پانی پلانے والے خود پیزا کھائیں یہ زیادتی ہے مہمان داری نہیں ہے ۔غیر جمہوری لوگوں کا الیکشن سے کیا کام؟ الیکشن دیانتداری سے نہیں کرائے گئے دیانتداری سے دھاندلی کروائی گئی۔ عمران کہتا ہے قوم میری پشت پر ہے یہ تو اعتراف ہے پشت پر کون ہے۔ فوج ایک ادارہ ہے اور غیر جانبدار ادارہ ہے۔فوج ریاست کے لیے ناگزیر ہے۔عسکری قیادت کو وضاحت کرنا ہوگی کیا وہ فریق ہے اور اگر فریق ہے تو پھر احتجاج ہمارا حق بنتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملاکنڈ کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ہمیں ناجائز حکمرانوں سے واسطہ ہے جنہوں نے قوم کے حق پر ڈالا ہے اور قوم اپنی امانت واپس لے گی۔ یہ تحریک جاری رہے گی ساری قوم ایک ہو کر اسلام آباد اور پنڈی جائے کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کہتا ہے کہ ہزارہ قوم کے متاثرین بلیک میلنگ کررہے ہیں ۔کسی سے ہمدردی تعزیت نہیں کی۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہے ضیاء الحق اور مشرف کا مارشل لاء تھا اسی طرح کا مارشل لا ہے۔ ہم م آمریت کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور حقیقی جمہوریت لائیں گے۔ آئین پامال کیا گیا ہے۔ صوبے کے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ۔اب سازشوں کو ناکام بنائیں گے صوبے کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، اسلام آباد میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

Shares: