مولانا سے ملکر بلاول ڈھونڈیں گے "درمیانی” رستہ

0
65

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل کر سکتے ہیں نہ ڈیل مانگتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ڈیل پرلعنت بھیجتی ہے،میں مولانا سےمل رہا ہوں ہم ایک درمیانی راستہ ڈھونڈ سکتے ہیں،میرے صوبے پراگرایک غیرآئینی حملہ ہواتوایک زبردست مہم چلائیں گے،

عوام نے دیکھ لیا نیازی کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا، بلاول

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کےساتھ جلد ملاقات ہوگی مسلم لیگ(ن) کےساتھ بھی رابطہ کریں گے، دوسری جماعتوں کےساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط کی جائےگی، کشمیرپرتاریخی حملہ کیاگیا، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنےکاحق حاصل ہوناچاہیے، امید تھی وزیراعظم جنرل اسمبلی میں پوری تقریرکشمیرپرکریں گے،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ دھرناسیاست پرہمارااپناایک نقطہ نظر ہے، فضل الرحمان کی اخلاقی حمایت سے زیادہ بھی کچھ کر سکتے ہیں،مرادعلی شاہ پرکوئی کیس نہیں بنتا،

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو سہولیات سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیاجارہا،آصف زرداری بیمار ی کے باوجود پرعزم ہیں اور اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں،آصف زرداری کا کہنا ہے ہم کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ یہ حکومت دھاندلی کرکےمسلط کی گئی ،اس حکومت نے عوام کےلیے کچھ نہیں کیا،سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں آتی ،عوام کو مہنگائی کے سونامی اورٹیکس کےطوفان میں دھکیل دیاگیا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی خدمت کی،عوام کےلیےبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام لائے،عوام نے دیکھ لیا نیازی کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا،عوام اس حکومت کو گرانے کےلیے تیار ہے،

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ چمن دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان سے مل کر تعزیت اور افسوس کروں گا،

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply