مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کے لئے تشویشناک خبر، دعاؤں کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا، مولانا طارق جمیل کا ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا،انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے.

مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا، مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے،

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل معروف عالم دین ہیں جو اصلاحی بیان کرتے ہیں، مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے بھی متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہین، عوامی حلقوں میں مولانا طارق جمیل کا خطاب بڑے شوق سے سنا جاتا ہے، مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں

Shares: