مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت پاکستان کی سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن میں پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حوالہ سے بھی بات کی گئی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کے ایشو پر کوئی بات نہیں کرتے، رمضان شروع ہو گیا، ہمیں علماء کرام کا احترام کرنا چاہئے ،اور ہم نے انکو خواہ مخواہ میں ٹارگٹ بنا لیا جو ناجائز اور غلط ہے ، وہ عالم دین ہیں جس نے بھی دین پڑھا ہمیں اسکی عزت کرنی ہو گی ان سے اختلاف بھی احترام کے ساتھ کر سکتے ہیں، ان چیزوں پر احتیاط کریں، پگڑیاں اچھالنے سے عزت نہیں بنے گی
رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان اینکر زین کا کہنا تھا کہ نیگٹوٹی اتنی لے آئے ہیں کہ گھروں میں بھی ایسا ہوتا ہے، اس سے ہماری بڑائی نہیں یو گی اگر کسی شخص نے کوئی بات کی تو وہ بھی انسان ہے اسکے بعد وہ عالم دین، صحافی ہے، انسان خطا کا پتلا ہے غلطی کر سکتا ہے،
https://twitter.com/TeamMLucman/status/1254043644438482951
جس پر مبشر لقمان نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آپ سچ سننا چاہتے ہیں، مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی انہوں نے بالکل صحیح بات کی،ہم سارا دن یہی بات کرتے رہتے ہیں ،حکومت کے دو لوگوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ والوں کو اور ن والے انکو مل رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں ہمارا نام نہیں آنا چاہئے، اب وہی بات میں کر رہا ہوں، یہ بات کوئی اور اینکر کر رہا ہے، کہا جاتا ہے کہ مجھے فلاں نے بتایا فلاں کے متعلق اب میں اس بندے کا نام نہیں لیتا، کیوں نہیں لیتا بھائی؟ مولانا نے اپنی رائے دی اور ذاتی گفتگو کی، انہوں نے معذرت اس وجہ سے کی کہ خواہ مخواہ یہ ایشو چلتا رہے گا، مولانا طارق جمیل نے بڑا پن دکھایا
دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست
مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.
رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.
رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات