ممبئی ڈوب گیا، بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی

0
80

ممبئی : بارشوں سے بھارتی شہر ممبئی میں‌بڑے پیمانے پر نقصان کی خبریں آرہی ہیں اور بھارتی میڈیا تو یہاں تک کہہ رہا ہے کہ ممبئی ڈوب گیا ، تفصیلات کے مطابق ممبئی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ٹرین میں سیکڑوں مسافر پھنس گئےبھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔


بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ خبریں مسلسل آرہی ہیں کہ ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے ایک ٹرین مہالکشمی ایکسپریس پانی میں پھنس گئی جس میں تقریباً 700 مسافر سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیوں اور تیراکوں کی مدد لی گئی .ٹرین میں پھنسے مسافروں نے بتایا کہ جمعہ کی رات طوفانی بارش کے باعث وہ تقریباً 15 گھنٹے بنا کچھ کھائے پیے ٹرین میں پھنسے رہے۔


دوسری طرف بھارتی میڈیا نے ملک کی اجتماعی تصویر کشی کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں سے صورت حال اس قدر خراب ہے کہ جاری بارشوں سے ٹرانسپورٹ کا نظام اور فضائی آپریشن درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد 10 سے زائد فلائٹس منسوخ اور متعدد کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

Leave a reply