مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے
0
35
momin saqib

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب بھی ان اداکاروں میں‌شامل ہو گئے ہیں جن کو عرب امارات کا گولڈن ویزہ ملا ہے. جی ہاں مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے اداکار اس پر بہت زیادہ خوش ہے۔ مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ”میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ ” مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی فنکاروں‌کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے، جن میں فخر عالم ، علی ظفر ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، سعدیہ خان و دیگر کے نام قابل زکر ہیں پاکستانی ہی نہیں انڈیا کے بھی بہت سارے ایکٹرز کو گولڈن کا ویزہ مل چکا ہے.

ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

Leave a reply