معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب پہلا ڈرامہ آفر ہوا تو میں بہت خوش تھی میں خوشی خوشی سیٹ پر گئی ، میرا سین ریکارڈ کروانے کی باری آئی تو جیسے ہی کیمرہ سامنے آٰیا تو جو میں نے ڈائیلاگ یاد کئے ہوئے تھے وہ سب بھول گئی تھی. ایک دم میرا چہرہ سرخ ہو گیا تھا، چہرہ اتنا سرخ ہو گیا کہ میں گھبرا گئی اور مجھے ڈائریکٹر نے کہا کہ جاو اپنا منہ دھو کر آئو جب میں پھر بھی بول نہ پائی اور ڈائیلاگز بھول گئی تو نادیہ افغان جو کہ اس سیٹ پر موجود تھیں انہوں نے سارے معاملے کو سنبھالا.
انہوں نے کہا کہ ”مجھے اداکاری کا بہت شوق رہا ہے اس لئے بہت جلد میں اس قسم کی خامیوں پر قابو پا لیا اور میں آہستہ آہستہ کرکے کیمرے کے سامنے اعتماد دکھانے لگی” اور حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں. یاد رہے کہ مومنہ اقبال کا ان دنوں ڈرامہ احسان فراموش آن ائیر ہے. اس میں وہ ایک لالچی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں . ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ڈرامے میںٰ ان کے ساتھ سلمان سعید ، ہمایوں اشرف اور مشعال خان بھی ہیں.