معروف جرنلسٹ مونا خان کا کہنا ہے کہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا
باغی ٹی وی: خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین پرملک بھر میں عورت مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور عدالت نے بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے مارچ کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے عورت مارچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مارچ کے منتظمین کو ہدایت کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارچ کے دوران نامناسب نعروں اور بینرز کا استعمال نہیں کیا جائے گا
عورت مارچ پر ملک بھر میں عام جلسوں سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہےاور سوشل میڈیا پر بھی عورت مارچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ موضوع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نجی ٹی وی چینل کے ایک براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون ماروی سرمد کے لئے نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا س کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک طوفان برپا ہو گیا
سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی رائے کے مطابق اس مسئلے پر بات کر رہا ہے
مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا،جب وہ مجھے ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے.جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتاہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ اپنا حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ "تم صرف میری ہو"#AuratMarch
— Mona Khan (@mona_qau) March 4, 2020
معروف جرنلسٹ مونا خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عورت مارچ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا جب مجھے وہ ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ تم صرف میری ہو
مونا خان کی اس ٹویٹ پر صارفین کی طرف سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے انہیں سراہا
ایک صارف وقاص نے لکھا کہ کچھ مطالعہ پاکستان کو حرف آخر سمجھنے والے نرگیست کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو رومانیت کے خوابوں میں رہتے ہیں یہ بھی انہی میں سے لگتی ہیں
ایک صارف نے لکھا کہ ابھی آپ خوابوں کی دنیا میں ہو اصل زندگی شروع ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کمزور رہنا کیسا لگتا ہے اور کتنی بار اپنا کوٹ دیتا ہے آپ کو
ایک صارف نے ان کے اس ٹویٹ کے ساترھ اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بالکل اچھا نہیں لگے گا جب آپ کو کھانے میں نمک زیادہ ہوے ی وجہ سے تھپڑ پڑجائے لگاتار دو چار لڑکیاں پیدا کرنے پر کھانا بند کر دیا جائے شادی سے انکار پرآپ پر تیزاب پھینکا جائے برادری کے فیسلے پر آپکے گلے میں رسی ڈال کر کسی کی بھی کھونٹی سے باندھ دیا جائے
جہاں لوگوں نے مونا خان کی ٹویٹ سے اختلاف کیا وہیں کچھ لوگوں نے سراہا بھی
ایک صارف راشد ملک نے ان کے خیالات کی تعریف کی اور کہا کہ بہت ہی اچھی سوچ ہے
ایک صارف نے کہا کہ ایک مہذب عورت ہی ایسا سوچ سکتی ہے
حنا نازش بنامی صارف نے کہا کہ عورت کو اتنی ہی آزادی ملنی چاہیئے جتنی فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی
ایک صارف جبین نامی صارف نے کہا کہ آپ کچھ اچھا کرنے جا رہی ہیں اللہ آپ کی مدد کرے
آصف وزیر صارف نے پی ٹی آئی رکن جویریہ صدیقی کی عورت مارچ کے حوالے سے ایک بیان شئیر کیا میں بھائی باپ شوہر کے لئے کھانا بھی خود گرم کروں گی موزا بھی خود ڈھونڈوں گی مردون کا احترام نھی کروں گی خواتین کے حقوق کے لئے جدو جہد بھی خود ہی کروں گی میں ایک خود مختار خاتون ہوں لیکن مجھے اپنے دین اور معاشرتی اقدار سے بڑھ کر آزادی درکار نہیں
اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں حقوق پر چیخنے میں وقت ضیاع نہیں کرتے قرۃ العین بلوچ